اساتذہ و انتظامیہ
مفتی محمد اکرم اللہ جنیدی
انچارج دارالافتاء؛ فقہی تحقیق، فتاویٰ نویسی، درس و تدریس اور خطابت۔
دینی تعلیم: جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور سے دینی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم سلطان خیل، ضلع خیبر میں ہوئی۔
تخصص: جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد سے تخصص فی الفقہ والافتاء کیا۔
موجودہ ذمہ داری: جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور کے دارالافتاء کے انچارج ہیں۔
تدریسی و عملی تجربہ: مدارسِ دینیہ، اسکولوں اور کالجوں میں تدریس اور لیکچرار شپ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
علمی و تحقیقی خدمات: فقہی و شرعی مسائل پر تحقیق، فتاویٰ نویسی، علمی و تحقیقی مضامین کی تدوین اور دینی و شرعی رہنمائی انجام دیتے ہیں۔
دیگر خدمات: درس و تدریس، وعظ و نصیحت اور خطابت سے وابستہ ہیں اور جامع مسجد الزرغونی، حیات آباد پشاور میں خطابت کرتے ہیں۔