خبریں و تقریبات
ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب
ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب
جامعہ میں دورۂ حدیث شریف کی تکمیل پر ہر سال ختم بخاری شریف کی باوقار اور روح پرور تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس موقع پر جید علماء کرام اور مشائخ عظام تشریف لاتے ہیں اور طلبۂ کرام کو حدیثِ نبوی ﷺ کی اہمیت، علمِ حدیث کی عظمت اور اس علم کو آگے منتقل کرنے کی ذمہ داری کے حوالے سے خصوصی نصائح فرماتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت، جامعہ، اساتذہ اور طلبہ کی کامیابی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی جاتی ہے۔